اسلام آباد(نیوز ڈیسک )برطانوی ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ بچوں سے اسکول میں اچھی کارکردگی چاہتے ہیں تو انہیں اچھا ناشتہ کروائیں۔شاید ہی دنیا میں کوئی والدین ہوں جنہیں اپنے لاڈلے سپوتوں سے پڑھائی کے میدان میں کچھ کر دکھانے کی امیدیں نہ وابستہ ہوں، جس کے لئے والدین کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہو جاتے ہیں لیکن ماہرین نے تو اس کا نہایت ہی آسان سا حل پیش کر دیا ہے۔جی ہاں برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذائیت سے بھرپور ناشتہ بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے جو ان کی اسکول میں کارکردگی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔تحقیق کے دوران 9سے 11سال کی عمر کے 5ہزار بچوں کے روز مرہ معمولات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ جن بچوں کے والدین انہیں بہتر ناشتہ کروا کے بھیجتے ہیں ان بچوں کے اساتذہ ان کی کارکردگی سے خوش رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
Recent Comments
Archives
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- July 2022
- June 2022
- May 2022
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- January 2022
- December 2021
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- March 2021
- February 2021
- December 2020
- July 2020
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015
اشتہار
خصوصی فیچرز