سردی کے امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ طریقے آزمائیں
آج کل ہر شخص اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بیکٹیریا اور وائرس ہی نزلہ زکام اور کھانسی کی باعث بنتے ہیں ۔ پرانے وقتوں میں نزلے کھانسی کا ذمہ دار پراسرار زہریلے مادے کو ٹھہرایا جاتا تھا ۔
جبکہ چینی باشندے نزلے کی وجوہات کو کچھ اس طرح بیان کرتے تھے کہ ٹھنڈی ہوا ، نزلہ زکام ، کھانسی ، سانس بند ہونا خشکی ، گرمی اورآگ سب بیرونی شیطانی قوتوں کا نتیجہ ہے ۔ اس کی وجوہات جو بھی ہوں لیکن باہر جو بھی موسم میں تبدیلی رونما ہوتی ہے کچھ لوگ ہمیشہ اس کی گرفت میں فوراًآجاتے ہیں ۔ جبکہ کچھ ایسے خوش بخت بھی ہوتے ہیں جنہیں چھینک بھی نہیں آتی یعنی موسم ان پر اتنا زیادہ اثرانداز نہیں ہوتا ہے ۔
عام نزلہ زکام کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ یہ ایسے ادارے کی طرح ہے جہاں ماہر اور مؤثر ملازمیں کام کرتے ہیں ۔ انہیں کوئی خاص بیماری بھی نہیں ہوتی لیکن وہ پھر بھی اپنے کا م سے تھوڑے دن کے لیے فراغت چاہتے ہیں تاکہ ان کی زندگی میں جو مشکلات ہیں ان کو حل کر سکیں اور تھوڑا بہت آرام وسکون میسرآسکے ۔ اسی طرح عام نزلہ یا ہلکی سی سانس کی شکایت بھی روح اور اندرونی اعضاء کو دوبارہ توازن میں لانے کے لئے مددگار ثابت ہوتی ہے ۔