عمران خان پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کا دوران تفتیش اہم بیان

عمران خان پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کا دوران تفتیش اہم بیان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کے معاملے پر جسمانی ریمانڈ میں ملزم نوید سے جے آئی ٹی نے تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے وقوعہ کے بارے سوالات کئے،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  کی ملزم نوید سے حالات و واقعات پرپوچھ گچھ جاری ہے ملزم نے اس موقع پر بیان دیا کہ اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی سے فرار ہو جانا تھا لیکن پکڑا گیا،کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں ۔ مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا دو گھنٹے سے موقع کی تلاش میں تھا،کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں