بڑی خوشخبری، پیٹرول 42 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان
روس اور پاکستان کے درمیان سستے پیٹرول اور ڈیزل کے معاہدے کے بعد عوام کو 42 روپے فی لیٹر ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ جنوری میں روسی وفد اسی سلسلے میں پاکستان کا ہم دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق روس پاکستان کو بھارت اور چین کی طرح کم ریٹ پر سستا تیل فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ بھارت اور چین روس سے عالمی مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی بیرل سستا تیل لے رہے ہیں۔
روس پاکستان کو بھی برینٹ آئل مارکیٹ کے مقابلے میں 20 سے 30 ڈالر فی بیرل سستا تیل دے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ روس سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملہ پر جنوری میں پیش رفت متوقع ہے، روس کے ساتھ انشورنس، شپنگ اور دیگر چارجز پر بات ہونا باقی ہے۔