والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں، پولیو کے قطرے پلانے سے انکار نہ کریں ۔احمد علی صدیقی
والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں، پولیو کے قطرے پلانے سے انکار نہ کریں ۔احمد علی صدیقی
ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی نے منگھوپیر سب ڈویژن میں پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر مومن آباد اور اسسٹنٹ کمشنر اورنگی نے اپنے اپنے سب ڈویژن میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا
ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پولیو کے خلاف مہم میں پچھلے مہم کی طرح سو فیصد نتائج حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ
ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اس دفعہ پولیو مہم میں 395342 بچونکو پولیو کے قطرے پلاۓ جانے کا ٹارگٹ ہے ۔احمد علی صدیقی ۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 1512 ٹیمیں اور 380 ایریا سپروائزر فیلڈ میں موجود ہونگی ۔ڈپٹی کمشنر ویسٹ
آج بروز پیر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیوآفیشیلز ، پولیو ورکرز کو خصوصی ہدایت۔
کراچی ( ) ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی کی صدارت میں آج بروز پیر سےشروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے پولیو آفیشیلزکا خصوصی اجلاس کا انعقاد۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 سید جہانگیر علی شاہ ، ایس پی اورنگی ، رینجرز آفییسر ،ایریا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر واصف جمیل ، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر اسد اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام پولیو آفیشیلز شریک تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی نے ضلع غربی کے تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز و مختیار کارز کے علاوہ یوسی میڈیکل آفیسرز ، پولیو آفیشیلز، پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع غربی میں 5 سال تک کی عمر کے سو فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں کوئی ایک بچہ بھی پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہے انہوں ہدایت کی کہ وہ انکاری والدین سے بار بار ملیں اور انھیں باور کرائیں کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں،پولیو کے قطرے پلانے سے نہ بچائیں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی نے ضلع غربی میں پولیو کے خلاف خدمات انجام دینے والے ضلعی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران اور عملے کی گزشتہ کارکردگی کو چارٹ کی مدد سے واضح کرتے ہوئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے / والی پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور اُمید ظاہر کی کہ آئندہ بھی پولیو کے خلاف مہم میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جبکہ مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرنے والےپولیو آفیشیلزکو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اس بات کو یقینی بنائے کہ ضلع غربی کے اپنے اپنے سب ڈویژن میں 5 سال کی عمر کے 100 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ہر ممکن اقدام کریں انہوں نے ایسے علاقوں پر زیادہ توجہ دینے کی ہدایت کی کہ جہاں پر والدین کسی بھی بہانے سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں اجلاس میں ضلع غربی کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کا عزم کیا گیا۔اس موقع پر پولیو آفیشیلزنے اپنے علاقوں میں پولیو مہم کے دوران مسائل سے بھی آگاہ کیا جنھیں حل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی نے متعلقہ اداروں کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔