برائلر کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے، خریدار غائب،دکاندار پریشان

برائلر کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے، خریدار غائب،دکاندار پریشان

سدھیر چودھری: برائلر کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ ایک ہفتے میں قیمتوں میں اضافے کی ڈبل سنچری مکمل ہوگئی، خریدار غائب ہونے سے دکاندار بھی پریشان۔ 

تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت غریب کی پہنچ سے دور نہیں بہت دور ہوگیا۔ مرغی کے گوشت کو زوردار جھٹکا، 36 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ فی کلو گوشت کی قیمت 570 روپے ہوگئی۔

راولپنڈی میں بھی زندہ مرغی کا ریٹ 320 روپے جبکہ گوشت 620 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح فارمی انڈے 3 روپے اضافے سے 277 روپے درجن ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں