ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہا : عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا اسٹیلبشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔ ابھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔ حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کیلئے راضی ہونا ضروری ہے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے لاہور پریس کلب کی نومنتخب عہداروں اور سینئر صحافیوں سے ملاقات ہو ئی ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔ حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کےلئے راضی ہونا ضروری ہے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے ۔ اگر آئندہ عام انتخابات میں کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم صرف ڈرائنگ روم کی جماعت بن کر رہ گئی ہے ۔ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہا ۔ جنرل (ر ) باجوہ نے اس ملک پر بڑا ظلم کیا اور ہم ڈیفالٹ کے قریب کھڑے ہیں ۔جنرل باجوہ سے ہماری حکومت کے اچھے ورکنگ ریلیشن رہے ۔ جنرل باجوہ کے نزدیک سیاست دانوں کی کرپشن بے معنی تھی ۔نیب قوانین میں ترمیم کر کے 11سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ختم کر دئیے گئے ۔