وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اسلام آباد پہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اسلام آباد پہنچ گئے

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اہم شخصیت سے ملاقات کر نے اسلام آباد پہنچ گئے ۔

تفصیلات کےمطابق رات کے وقت وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پرائیویٹ طیارےکے ذریعے نور خان ائیر بیس پہنچے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

اس سےقبل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنے  سے قبل تین  کڑی شرائط  رکھ دی ہیں،عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں مونس الٰہی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی  ہےجبکہ صدر عارف علوی سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے بھی اسمبلیوں کی تحلیل سے پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں