پی آئی اے میں 6 ماہ کیلئے لازمی سروس ایکٹ نافذ
پاکستان کی قومی ایئرلائنز پی آئی اے میں ایک مرتبہ پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا۔ جس کا دورانیہ 6 ماہ کیلئے نافذ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کے دوران پی آئی اے کے تمام ملازمین کام سے منع نہیں کر سکیں گے۔ لازمی سروس ایکٹ کپتانوں، فضائی میزبان سمیت تمام ملازمین پر نافذ ہوگا۔