بھارت: کمبل تقسیم کرنے کی تقریب میں بھگدڑمچنے سے 3 خواتین ہلاک

بھارت: کمبل تقسیم کرنے کی تقریب میں بھگدڑمچنے سے 3 خواتین ہلاک

 بھارت کی ریاست بنگال میں بی جے پی لیڈر شبھیندو ادھیکاری کے کمبل تقسیم پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ کی زد میں آکر تین غریب خواتین ہلاک ہوگئیں۔ پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو آسنسول ضلع کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تقریب کےمہمان خصوصی شبھیندو ادھیکاری اپنی تقریر ختم کرکے تقریب کے مقام سے چلے گئے تھے۔ تقریب کا اہتمام آسنسول کے سابق میئر اور بی جے پی لیڈر جتیندر تیواری نے کیا تھا۔ آسنسول پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے اس تقریب کی کوئی اجازت نہیں لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں