لاہور: ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 364 کیس رپورٹ

لاہور: ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 364 کیس رپورٹ

 لاہورمیں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کے افسران ڈاکوؤں اور چوروں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں  364وارداتیں پیش آئی ہیں۔ جس میں ڈاکوؤں نے ایک شاپ رابری ،6 سٹریٹ کرائم  اور  3موٹرسائیکلیں چھین لیں۔ ڈاکو ایک کار بھی چوری کر کے لے گئے۔ لاہور میں 63کار چوری،2 نقب زنی اور متفرق چوری کی 294وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو پٹرول پمپ سے 16لاکھ 23510روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں