بلاول بھٹو کی بھارتی ہم منصب جےشنکر سے خوشگوارماحول میں طویل ملاقات

بلاول بھٹو کی بھارتی ہم منصب جےشنکر سے خوشگوارماحول میں طویل ملاقات

کفرٹوٹا خدا خدا کرکے۔ پاک بھارت کشیدہ تعلقات سے برف پگھلنے لگی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بھارتی ہم منصب جے شنکر سے انتہائی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات نیویارک کے سفر کے دوران جہاز میں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ 13 دسمبر کو خلیجی ملک کے جہاز میں دونوں رہنماؤں نے طویل ملاقات کی۔ دونوں نے ایک دوسرے سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، اختلافی امور سمیت  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سبرامنیم جے شنکر منگل کی صبح نیویارک پہنچے۔ ان کے بھارتی ہم منصب بھی اسی پرواز میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں