ورلڈ کپ میں بدترین پرفارمنس، غیر ملکی کوچز کی چھٹی کا امکان؟
ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر کل پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ ) ہیڈ کوارٹرز جائیں گے، مکی آرتھر، کوچ بریڈبرن، بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹیک کی چھٹی کا امکان ہے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر بھی بعض سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ انہیں بھی کپتان کے عہدے سے ہٹانے کی چہ میگوئیاں کی جا رہی تھیں تاہم انہیں ہٹانے سے کوئی حتمی بات سامنے نہیں آ سکی تاہم بابر اعظم کے کزن اور سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے انہیں قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔