پوری ٹیم پاکستان واپس پہنچ گئی لیکن حسن علی بھارت میں کیوں رکے ہوئے ہیں ؟ جانئے
تفصیلات کے مطابق حسن علی 22 نومبر تک بھارت میں ہی قیام کریں گے اور سسرالیوں کی میزبانی کا مزہ لیں گے ، حسن علی کا سسرال بھارت میں ہی ہے اور وہ فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے ، جبکہ مکی آرتھر تین روز دبئی میں قیام کے بعد 16 نومبر کو لاہور پہنچیں گے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی کرکٹرز دو حصوں میں براستہ دبئی پاکستان پہنچے ہیں، پاکستان کو میگا ایونٹ میں 9 میں سے 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔