’’بابراعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے اور ۔۔‘‘عبدالرزاق کھل کر بول پڑے

’’بابراعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے اور ۔۔‘‘عبدالرزاق کھل کر بول پڑے

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہاہے کہ بابراعظم کو خود کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، ویرات کوہلی نے بھی کپتانی چھوڑ کر اچھا پرفارم کیا ہے

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان کا مقصد پاکستان کو ہرانا تھا ، پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے ، گرین شرٹس کی جیت کسی کو بھی اچھی نہیں لگتی ، افغانستان نے ورلڈ کپ کے دوران اچھی کرکٹ کھیلی، ہم نے گاڑی 80 کی سپیڈ پر چلائی، پچھلے دو سال سے نشانیاں مل رہی تھیں کہ ٹیم اچھی نہیں بنی ہوئی ، بابراعظم خود کپتانی چھوڑ کر مثال قائم کر سکتے ہیں ، ویرات کوہلی نے بھی کپتانی چھوڑ کر پرفارمنس دی تھی ۔

اس موقع پر عماد وسیم کا کہناتھا کہ ورلڈکپ میں افغانستان اتنا اچھا کھیلے گی یہ توقع نہیں تھی، افغان ٹیم میں تھوڑی سی مزید بہتری کی ضرورت ہے ۔ جب آپ ورلڈ کپ ہار جائیں تو آپ کو خود کپتانی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ، بابراعظم ہماری ٹیم کا کپتان ہے اس کی عزت اپنی جگہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں