طلباء کیلئے بڑی خوشخبری
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 1 لاکھ لیپ ٹاپس کی خریداری کے لیے ٹینڈر طلب کر لیئے ہیں۔سکیم کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے ذہین طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کیئے جائینگے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ حکومت نے پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے 10 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا ہے۔وفاقی حکومت نے نومبر میں لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بی ایس، ماسٹرز، ایم فل، پی ایچ ڈی، انڈر گریجویٹ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے، سکیم کے لیے حکومت نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی زیر نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی ہے۔