جوائے لینڈ فلم پر پابندی کی درخواست پر وزارت اطلاعات، پیمرا و دیگر سے جواب طلب

جوائے لینڈ فلم پر پابندی کی درخواست پر وزارت اطلاعات، پیمرا و دیگر سے جواب طلب

پشاور : درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مذہبی اقدار کیخلاف ہے، جوائے لینڈ فلم پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

پشاور ہائیکورٹ میں وکلاء کی جانب سے فلم جوائے لینڈ کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت نے فلم ’ جوائے لینڈ ‘ کی اسکریننگ روک دی

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ مخصوص طبقہ ہمارے مذہبی و معاشرتی اقدار اور خاندانی نظام کے پیچھے پڑا ہے۔ فلم مذہبی اقدار کیخلاف ہے اور آئین پاکستان اس کی اجازت نہیں دیتا۔ جوائے لینڈ فلم پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

عدالت نے وزارت اطلاعات، پیمرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرکے 23 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں