بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی تصویر نےمداحوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی تصویر نےمداحوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا

تفصیلات کے مطابق   کچھ روز قبل ہی ماں بننے والی اداکارہ  عالیہ بھٹ نے16 نومبر کو اپنی پہلی اولاد، یعنی  بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا اور سوشل میڈیا کے ذرئعے مداحوں تک یہ خوشخبری شیئر بھی کی ۔

عالیہ بھٹ اپنے حمل کے دوران بھی سوشل میڈیا  شوٹنگز کے لیے کافی متحرک نظر آئی تھیں اور  میڈیا کی نظروں ایک خوبصورت ستارا بنی رہیں وہیں اُن کے ماں بننے کے بعد کی تصویر سے بھی  اندازہ لگایا جا سکتا ہے

کہ وہ اب بھی کتنی متحرک اور تروتازہ ہیں۔عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں دوبارہ سے بالکل سمارٹ اور خوبرو  دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں صرف ایک لفظ “آرام دہ” کے ساتھ کافی کپ کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

اس سے قبل عالیہ بھٹ نے گزشتہ ہفتے بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کافی کا مگ تھاما ہوا تھا جس پر “ماما” تحریر تھا۔عالیہ بھٹ کا اس تصویر کے کیپشن میں کہنا تھا کہ “اب وہ ماما ہیں”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں