کس رنگ کے پھل اور سبزیاں کھانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے
صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت ضروری ہے تاہم اگر غذا میں سبزیوں اور پھلوں کا تناسب زیادہ ہوتو یہ آپ کے لیے اور بھی مفید ثابت ہوتی ہیں۔
پھل اور سبزیاں کئی طرح کی وٹامنزاور منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ کئی طرح کے امراض سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ کیا آپ نے کبھی غورکیا ہے کہ سبزیوں کے پھلوں کے مختلف رنگ ہوتے ہیں جیسے سبز، سرخ، پیلے اور جامنی۔
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ ایسی سبزیاں اور پھل جن کا رنگ جامنی ہو ان میں دیگر پھل اور سبزیوں کی نسبت زیادہ صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں۔ یہاں پر ایسی ہی غذاؤں کی افادیت بیان کی جارہی ہیں۔
عمر رسیدگی کے اثرات سے تحفظ
جامنی رنگ کے پھل اور سبزیوں میں عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت پائی جاتی ہے کیونکہ ان میں بہترین قسم کے اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنی عمر سے کم نظر آنا چاہتے ہیں تو جامنی رنگ کے پھل اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں یہ بات یاد رکھیں کہ کسی بھی پھل یا سبزی کا رنگ جتنا گہرا ہوگا اس میں اینٹی آکسیڈینٹس کی مقدار بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔
بلڈ پریشرکو توازن میں رکھے
آلو بخارا، بینگن، بلیک کرنٹ، کالا انگو اور جامنی گوبھی جیسی غذاؤں میں فلیوونائڈزکی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کوتوازن میں رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ اس طرح آپ بلڈ پریشر کے ساتھ امراض قلب سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ ان غذاؤں کے استعمال سے بعض اقسام کے کینسروں سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔
پیشاب کی نالی کے انفیکشن سے بچائے
جامنی رنگ کی غذاؤں کے استعمال کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ پیشاب کی نالی کے انفیکشن سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
اس کی بنیادی وجہ اس رنگ کی سبزیوں اور پھلوں میں موجود اینتھوسیاننزہے یہ جز ای کولی جیسے بیکٹیریا کو پیشاب کی نالی کی دیواروں سے چمٹنے اور متاثر کرنے سے روکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ جامنی رنگ کے پھل اور سبزیوں کو جنتا غذا میں شامل رکھیں گے اتنے ہی پیشاب سے متعلق امراض سے محفوظ رہیں گے۔
دل کی بہتر صحت
جسم میں دل جیسے اہم عضو کوصحت مند رکھنے کے لیے جامنی رنگ کی غذاؤں کو شامل کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ دل سے متعلق مسائل سے محفوظ رہا جاسکے۔ اس رنگ کی غذاؤں میں اینٹی آکسیڈینٹس اینتھوسیانین کی موجودگی دلک ی صحت کو بقرار رکھنے میں اہم کرادار ادا کرتی ہیں۔
بڑی آنت کے کینسرسے بچائے
اس رنگ کی غذاؤں کے صحت کے حوالے سے بہت سارے فائدوں میں سے ایک بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرے کو کم کرنا ہے۔ کیونکہ ان میں موجود اینتھوسیانز صحت کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں۔
جامنی رنگ کے پھل اور سبزیوں کے ان فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ہر روزغذا میں شامل رکھنا ضروری ہے، اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہیں مختلف طریقوں سے تیاراور پیش کیا جاسکتا ہے۔
تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آپ جامنی رنگ کے کھانے کھاتے ہوئے پہلے کی نسبت کافی بہتر اور صحت مند محسوس کریں گے۔