سردیوں میں خشک کھانسی دور کرنے کے آزمودہ اور آسان تین گھریلو نسخے
موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کئی موسمی بیماریاں بھی چلی آتی ہیں ان میں نزلہ زکام اور خشک کھانسی شامل ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ سردیوں کی شدت اور خشکی کا سب سے پہلا حملہ گلےکی خراش کی صورت میں ہوتا ہے۔ اس پورے عرصے میں کئی افراد کو خشک کھانسی آگھیرتی ہے۔ یہ کھانسی ایک جانب تو دن کے معمولات میں چین نہیں لینے دیتی تو دوسری جانب خود نیند کے معمولات شدید متاثر کرتی ہے۔ اس طرح گویا دن اور رات کا سکون بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ لیکن مہنگی ادویہ اور کھانسی کے شربتوں میں اکثر نیند آور مرکبات ہوتے ہیں جو مختلف افراد پر مختلف انداز سے غنودگی طاری کرتے ہیں۔ اس تناظر میں نہایت مجرب اور کم خرچ سادہ نسخے ایسے ہیں جو سردیوں کی خشک کھانسی کو فوری طور پر رفع کرتے ہیں۔
شہد
بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں مفید شہد کو طبِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں غیرمعمولی مقام حاصل ہے۔ یہ اپنے اینٹی بایوٹکس خواص کی بنا پر گلے کی خراش دور کرتا ہے، سانس کی نالی کو صاف کرتا ہے اور ا کھانسی کو ختم کرتا ہے۔
2007میں کی گئی تحقیق کے مطابق شہد میں کھانسی دور کرنے والے مرکب ڈیکسٹرومیتھورفین سے زیادہ قوت ہوتی ہے جو رات کو بالخصوص بچوں کے کھانسی کے دورے کو کم کرسکتا ہے۔