پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار

پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار

ملزمان کی پروین رحمان قتل کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں سنائی گئی سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیا۔

سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ پروین رحمٰن قتل کیس کے ملزمان دوسرے کیسز میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

ملزمان میں رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے دسمبر 2021 میں ملزمان کو2،2 بار عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں