روپے کے مقابلے میں ڈالر 1روپیہ 25پیسے مہنگا
کاروباری دن کے اختتام پرانٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 1روپیہ 25پیسے مہنگا ہوگیا ۔
انٹربینک میں ڈالر 277.87 سے بڑھ کر 279.12 پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے اضافے سے 281 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تمام دن اتارچڑھارہا۔مارکیٹ 24 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 358 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 151 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 176 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,618 جبکہ کم ترین سطح 41,334 رہی ۔