عمران کا دماغی توازن خراب، ان کو سمجھ نہیں آرہی الزام کس پر لگانا ہے: خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن خراب کر دیا ہے، ان کو سمجھ نہیں آرہی الزام کس پر لگانا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ عمران خان ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکا کہ امریکہ، اسٹیبلشمنٹ یا پی ڈی ایم کون ذمہ دار ہے، اب کہتا اسٹیبلشمنٹ میرا اقتدار بچا تو سکتی تھی۔