ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو عام انتخابات میں شکست
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 97 سالہ مہاتیر محمد کو 1969 کے بعد پہلی بار شکست کاسامنا کرنا پڑا،وہ 4 ہزار566 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔
مہاتیر نے رواں ماہ رائٹرز کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر وہ ہار گئے تو وہ سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو سیاست میں اس وقت تک فعال نہیں دیکھ رہا ہوں جب تک میں 100 سال کا نہیں ہو جاتا۔ “سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں اپنے تجربے کو پارٹی کے نوجوان رہنماؤں کو منتقل کروں۔”