دباؤ یا کچھ اور۔۔ ؟ دو بیانیوں کے باعث مسلم لیگ ن مزید تقسیم کا شکار

دباؤ یا کچھ اور۔۔ ؟ دو بیانیوں کے باعث مسلم لیگ ن مزید تقسیم کا شکار

  مشکل معاشی فیصلوں  اور تحریک انصاف کی جانب سے دباؤ کے باعث مسلم لیگ 2 بیانیوں کے درمیان پھنس گئی ہے اور اس وقت سینئر لیگی قیادت بھی  مزید تقسیم کا شکار نظر آرہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی بحالی کے حامی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارے اس بیانیے کو عوام میں بہت پذیرائی ملی تھی۔ دوسری جانب پارٹی میں اس بحث کے چھڑنے پر وزیراعظم شہباز شریف جو مفاہمانہ پالیسی کے ہمیشہ حامی رہے ہیں وہ مزید دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔

پارٹی میں اب اس بات پر غور ہو رہا ہے کہ مشکل معاشی حالات پر قابو اور پارٹی کی گرتی سیاسی ساکھ کو کیسے بحال کیا جائے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں