سندھ کے لوگوں کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے جلد سندھ آرہا ہوں، عمران خان

سندھ کے لوگوں کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے جلد سندھ آرہا ہوں، عمران خان

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی جس میں رہنما نے پارٹی چیئرمین کو سندھ کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔

چیئرمین عمران خان نے صوبہ سندھ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو اس وقت سب سے زیادہ حقیقی آزادی کی ضرورت ہے، 26 نومبر کو سندھ کے لوگ راولپنڈی میں میرے ساتھ شامل ہوں۔

حلیم عادل نے کہا کہ سندھ کے لوگ 26 نومبر کو بڑی تعداد میں راولپنڈی پہنچیں گے، سندھ کے لوگ تبدیلی کیلئے آپ کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں