نیویارک میں برفانی طوفان سے 5 فٹ برف کی تہہ جم گئی

نیویارک میں برفانی طوفان سے 5 فٹ برف کی تہہ جم گئی

 نیویارک کے بفلو علاقے میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی، کچھ جگہوں پر پانچ پانچ فٹ برف کی تہہ جم گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایری کاونٹی میں راستوں سے برف ہٹانے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دو افراد بھی ہلاک ہو گئے۔

نیویارک کے مغربی علاقوں کو برفانی طوفان سے نظام زندگی بھی شدید متاثر ہوئی۔ برف باری کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی اور درخت گرنے کے واقعات سمیت املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں