دنیا کی بڑی آبادی سننے کی صلاحیت سے محروم ہوسکتی ہے، ماہرین کا اہم انکشا
واضح رہے کہ اس موسیقی میں خاص پمپنگ بیٹس کا ذکر کیا گیا ہے۔ موسیقی کی یہ قسم نوجوانوں میں کافی مقبول ہے۔
دنیا بھر میں موسیقی کوزندگی کا ایک اہم حصہ تصور کیا جاتا ہے جوکہ بچوں کو سلانے کے لیے لوری سے لے کردماغ کو پرسکون والی تھریپی تک سب کے لیے یکساں کار آمد سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ دور میں موبائل کی ایجاد کے بعد اب موسقی سننے کے لیے کوئی خاص کوشش نہیں کرنی پڑتی آپ کہیں بھی اپنی من پسند موسیقی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ جبکہ دنیا میں ویک اینڈ والے دن لوگوں کی اکثریت میوزک کلب یا لائیوکنسرٹ کا رخ کرتی جہاں اونچی آوازمیں پمپنگ ٹیونز چل رہی ہوتی ہیں۔
اس تجزیہ کے مطابق پمپنگ ٹیونز دنیا بھر میں 1.35 بلین نوجوانوں کو سماعت سے محروم ہونے کے خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔
اس جائزے میں قوت سماعت سے متعلق 2000 سے 2021 میں کئے گئے 33 مطالعات کا تجزیہ کیا گیا، جس میں 12 سے34 سال کی عمر کے 19,000 سے زیادہ افراد شامل تھے۔