رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

پاکستان رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ملزم عبدالباقر عرف رحمان چھوٹو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے بلوچ گوٹھ اورنگی ٹاؤن سے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم کو گر فتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ وایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزم لیاری کے مختلف تاجروں اور بلڈرز سے بھتہ وصولی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ میں ملوث رہا ہے۔

ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ لیاری گینگ وار اور راشد چکنا کے لیے منشیات کی خرید و فروخت میں بھی ملوث رہا ہے۔

ملزم اس سے پہلے بھی کئی بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں