کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
سیاسی جماعتیں اپنا اپنا الگ راگ الاپنے لگیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( Election Commission ) نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ آج بروز منگل 15 نومبر کو محفوظ کر لیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے آج کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
آج ہونے والی سماعت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندے مرتضیٰ وہاب، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اور ایم کیو ایم کے وسیم اختر کمیشن میں پیش ہوئے، جب کہ چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور سیکریٹری لوکل باڈی بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کمیشن کو بتایا کہ سیلاب کے باعث بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا گیا، حکومت سندھ نے 90 روز کیلئے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دی ہے، الیکشن کمیشن کراچی میں الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے۔