کراچی میں راتوں رات موسم تبدیل، سردی میں اضافہ

کراچی میں راتوں رات موسم تبدیل، سردی میں اضافہ

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا سلسلہ جاری

ٹھنڈی ہواؤں نے کراچی ( Karachi ) کا موسم راتوں رات تبدیل کردیا۔ پیر 14 نومبر کی رات کراچی کا درجہ حرارت اکیس اعشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر زیادہ طویل نہیں ہوگی۔

کراچی میں منگل 15 نومبر کی صبح شہری سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے پارکس میں پہنچے۔ میٹ آفس کے مطابق چودہ اور پندرہ نومبر کی درمیانی شب چلنے والی ہواؤں نے شہر میں خنکی میں اضافہ کردیا ہے ۔

گزشتہ رات 14 نومبر کو کراچی کا کم از کم درجہ حرار ت اکیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمے کے مطابق ہلکی سردی کی یہ لہر صرف چند روز ہی برقرار رہے گی، کڑاکے کی سردی دسمبر میں ہی آئے گی۔ منگل 15 نومبر کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 34 ڈگری جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے موسم کی تبدیلی کی پیش گوئی کی تھی، جب کہ آج رات سے مسلسل درجہ حرارات میں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں