روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ
ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2پیسے معمولی اضافہ ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں آج 2 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 227.14 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
انٹر بینک میں گذشتہ روز ڈالر 227.12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 236.50 روپے کا ہے۔