مخالفین عمران خان کوسلوپوائزن دے کر مارنے کی کوشش کررہے ہیں،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ شید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں تو کیا آپ کے والد کے پٹاخے لگے؟ یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ عمران خان کو سلو پوائزن دے کر مار دیا جائے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کامہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فن گداگری کا ماہر نواز شریف خاندان، آصف زرداری ناکام ہوچکے، کابل والے بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ ٹک ٹاکر کہاں سے آگئے؟ ان کی شکل ٹی وی پر آتی ہے تو لوگ چینل بدل دیتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ان لوگوں نے عمران خان کو جان سے مارنے کی کوشش کی، عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں تو کیا آپ کے والد کے پٹاخے لگے؟ 14 جماعتوں کی سیاست ختم ہوگئی اب ان کرپٹ اسمبلیوں میں عمران خان نہیں بیٹھے گا، عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید اسی اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا جہاں چور بیٹھے ہوں، اللہ تعالیٰ ملک کو کرپٹ ٹولے سے نجات دلائے جلد نئے الیکشن ہوں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف کیس زندہ ہوگیا ہے، اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ دینے کی پٹیشن دائر کر دی ہے، نئے سال میں لال حویلی سے پہلی تقریر کر رہا ہوں، پاکستان جن مسائل میں گھرا ہوا ہے اس کی طویل بات نہیں کروں گا۔
دریں اثنا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کاکہنا تھا کہ معیشت کی کشتی ڈانواں ڈول ہے، گلی چوراہوں میں لوٹ مچی ہوئی ہے، 5 اپریل سے پہلے الیکشن شیڈول آجائے گا۔ وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کے بیانات سے اندرونی خطرات جنم لے چکے ہیں، معاشی حالات پہلے ہی خراب ہیں، ایسے بیانات سے حالات مزید خراب ہوں گے۔
شیخ رشید کاکہنا تھا کہ آرمی چیف نے خود کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، معاشی اور قومی سلامتی اہم ہے، میرا خیال ہے ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بلاول بڑا لیڈر بننے کے شوق میں ایسے بیانات دے رہا ہے، وہ خود کھائی میں گرے گا۔