عمران خان کی پرویز الٰہی کو وارننگ
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کووارننگ دیدی ۔
تفصیلات کےمطابق اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیار کرلی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو وارننگ دے دی۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے عمران خان کو صوبائی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کےحوالےسے بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 11 جنوری سے قبل اعتماد کے ووٹ کو یقینی بنایا جائے،عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہوجائیں گے۔