چین کا پاکستان کو بڑی امداد دینے کا فیصلہ

چین کا پاکستان کو بڑی امداد دینے کا فیصلہ

چین نے پاکستان کو سیلاب سے بحالی کیلئے بڑی امداد دینے کا فیصلہ کرلیا، چین کی جانب سے 300 ملین یوآن جلد پاکستان کو موصول ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چین سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا، چین نے پاکستان کو سیلاب کی بحالی کیلئے بڑی امداد دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چین سیلاب سے بحالی و تعمیر نو کیلئے 300 ملین یوآن فراہم کرے گا، چین کی جانب سے 300 ملین یوآن جلد پاکستان کو موصول ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چینی حکومت نے پاکستان کو امداد فراہمی بارے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل فلڈرسپانس کوآرڈینیشن سینٹرنے فزیبلٹی اسٹڈی پلان تیار کرلی، فزیبلٹی اسٹڈی پلان صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ چین کی امداد صوبوں میں سیلاب سے بحالی و تعمیر نو سمیت شعبہ صحت کے منصوبوں پر خرچ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں