شہر میں سب معصوم ہیں، گنہگار میں ہی ہوں، عثمان بزدار کی شاعرانہ گفتگو

شہر میں سب معصوم ہیں، گنہگار میں ہی ہوں، عثمان بزدار کی شاعرانہ گفتگو

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب پیشی سے واپسی پر صحافیوں کے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جواب دیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق صحافی نے عثمان بزدار سے سوال کیا کہ نیب نے کلین چٹ دیدی کیا کہتے ہیں؟ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی خاص مہربانی ہے،کوئی ناجائز کام نہیں کیا۔ پہلے بھی کہا تھا عدالتوں سے انصاف ملے گا،کیوں کہ کوئی غلط کام نہیں کیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کے علاوہ سب آپ پر کرپشن اور نااہلی کا الزام لگاتے ہیں،کیا کہیں گے؟ سابق وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ ان لوگوں کی نظر ایک شعر کرنا چاہتا ہوں۔

شہر میں سب معصوم ہیں،بس گہنگار میں ہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے میرے علاوہ اس شہر میں سب معصوم ہیں۔ وقت ثابت کرئے گا،اللہ نے یہاں سرخرو کیا اور آگے بھی کرئے گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ نیب میں آپ کے خلاف انکوائری کس کی ایما پر شروع کی گئی؟ عثمان بزدار نے کہا کہ میرے بہت سارے دوست ہیں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں