منی لانڈرنگ ریفرنس: وزیراعظم کے داماد کی ضمانت منظور

منی لانڈرنگ ریفرنس: وزیراعظم کے داماد کی ضمانت منظور

 منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم کے داماد کی گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا۔ عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کے داماد کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

احتساب عدالت لاہور میں دائر درخواست میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شامل تفتیش ہوکر نیب حکام کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

   عدالت نے 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 12 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ہارون یوسف کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 22 دسمبر کو وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف عزیز کی احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں وزیراعظم کے داماد کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سماعت کرتے ہوئے 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرکے نیب کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں