کراچی: ایم این اے کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار

کراچی: ایم این اے کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار

 کراچی میں مبینہ ٹاون پولیس نے ٹیکنالوجی کی مدد سے لاسی گوٹھ  میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم این اے سے قیمتی فون چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایم این اے سے موبائل چھیننے کی واردات 29 دسمبر کو گلشن بلاک 4 میں کی گئی تھی جہاں بونیر سے تعلق رکھنے والے اقلیتی ایم این اے اریش سنگھ کو لوٹا گیا تھا۔ ایس ایس پی ایسٹ  عبدالرحیم شیرازی کے مطابق اریش سنگھ موبائل فون پر بات کر رہے تھے جب انکے ساتھ واردات پیش آئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کیا گئی۔ فرار ہوتے ملزم کو پولیس اہلکاروں کے بیچ سے جاتے دیکھاجاسکتا ہے۔پیچھے سے آنے والے موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کو آگاہ کیا لیکن ملزم سرور واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

ملزم ڈکیتی اور منشیات سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم پہلے کئی مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ ملزم کو شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں