اعظم سواتی کا رہائی کے فوری بعد جنرل باجوہ سے اظہار یکجہتی

اعظم سواتی کا رہائی کے فوری بعد جنرل باجوہ سے اظہار یکجہتی

 تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی تقریبا 2 ماہ بعد جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔

رہائی کےفوری بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان کا شکر گزار ہوں جو میری قید کے دوران میرے لئے ایک ایک سیکنڈ فکر مند رہے اور میری فیملی کو دلاسہ دیتے رہے۔ میں عمران خان کی سول بالادستی کے بیانیے کو آگے پھیلاؤ گا اور امپورٹڈ حکومت  کیخلاف جنگ جاری رکھوں گا۔

اعظم سواتی نے انکشاف کیا کہ میں جب جیل سے باہر آیا تو مجھے پتہ چلا کہ جنرل باجوہ کی کوئی ویڈیو آئی ہے۔ میں اس واقعے اور فعل کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ اصل میں کارروائی ان کرداروں کے خلاف ہونی چاہیے تو ویڈیو بناتے اور پھر اسے بلیک میل کرنے کیلئے ریلیز کرتے ہیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ 8 ماہ میں شہباز حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ اب ہمیں ٹویٹس اور تقریوں سے باہر نکل کر عملی طور پر میدان میں آنا پڑے گا۔ میں جب جنرل باجوہ کیخلاف بات کرتا ہوں تو ملک دشمن اسے پاک فوج سے جوڑ دیتے ہیں ۔ پاک فوج سے متعلق میرا موقف وہی ہے جو میرے لیڈر عمران خان ہے۔ ہم نے اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ پاکستان زندہ باد۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں