اڈانی، امبانی نے سب کو خرید لیا ،میرا بھائی ناقابل فروخت: پرینکا گاندھی

اڈانی، امبانی نے سب کو خرید لیا ،میرا بھائی ناقابل فروخت: پرینکا گاندھی

  بھارت کی سب سے پرانی سیاسی جماعت کانگریس کی  جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا  اڈانی جی اور امبانی جی نے ملک کے تمام لیڈروں کو خرید لیا لیکن میرے بھائی کو نہ خرید سکے اور نہ کبھی خرید سکیں گے۔

 وہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا  کے دہلی سے یوپی  داخلے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے راہل گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے، لیکن وہ سچائی سے نہیں ہٹے۔ راہل گاندھی نے سچائی کا خول پہن رکھا ہے اس لئے انہیں سردی نہیں لگتی۔ لونی بارڈر پر کانگریس کارکنان نے راہل گاندھی سمیت دیگر یاتریوں کا شاندار استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں