پی ایس ایل 8ویں ایڈیشن، پشاور زلمی نے نئی کٹ متعارف کرادی

پی ایس ایل 8ویں ایڈیشن،  پشاور زلمی نے نئی کٹ متعارف کرادی

 پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے اپنی تازہ اور جدید ترین کٹس کی رونمائی کردی ۔

 سماجی رابطے کی سائٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے پی ایس ایل 8ویں ایڈیشن کے لئے پشاور زلمی نے اپنی کٹس کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے ۔ ویڈیو  کو پاکستان کرکٹ اور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو جم آرمر اور ریڈ بل ریکارڈز کے اشتراک سے پیش کیا گیا ہے، پشاور زلمی نے کھیلوں  میں فیشن  کا بیانیہ متعارف کرایا ہے۔  ویڈیو میں  پشاور زلمی کٹس میں ملبوس کھلاڑی اپنے ہاتھوں میں ریڈ بل کے کین  تھامے ہوئے ہیں۔

ہوم کٹ ٹسکنی پیلے رنگ کا ایک خوبصورت امتزاج ہے جس میں کالے رنگ کا اضافہ اسے ایک کلاسک  بنا کر پیش کرتا ہے۔ جرسی کے اگلے حصے میں سیاہ رنگ میں مینڈرین کالر، اور لیموں پیلے رنگ کے رنگوں میں منفرد جیومیٹرک پیٹرن شامل کیے گئے ہیں، ۔ جیومیٹرک الائنس آستینوں پر  بھی استعمال کئے گئے ہیں۔ جرسی میں  سچائی کا  بیج  اور مخمل میں تیار کیے گئے نشان میں پشاور زلمی کا لوگو  سب کا دل جیت کر لے گیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ٹریننگ کٹ ایک بار پھر پشاور – پھولوں کے شہر سے متاثر ہے۔

کٹس  ا اب پشاور زلمی کے آفیشل اسٹور پر خریدنے کے لیے دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں