شاہدآفریدی کی بیٹی اقصیٰ کی شادی ، تقریب کی ویڈیو سامنے آگئی
پاکستان کے سابق کپتان اور عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی مایوں کی تقریب کی سجاوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں اقصیٰ آفریدی کا نصیر ناصر سے 30 نومبر کو نکاح ہوا جس میں شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی شرکت کی، مایوں کی تھیم چھتریوں اور گیندے کے پھولوں کی تھی۔
مایوں کا سیٹ اپ شاہد آفریدی کے گھر پر ہی کیا گیا تھا۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر گیدرنگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔
اب اقصیٰ آفریدی کی مایوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی سمیت دلہے نصیر کی تصاویر ہیں۔