پنجاب حکومت کی 14 ہزار سے زائد اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش

پنجاب حکومت کی 14 ہزار سے زائد اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش

 پنجاب حکومت نے مستقل ہونے کی منتظر کنٹریکٹ اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنادی۔ خصوصی وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں 14 ہزار سے زائد اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت خصوصی وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس ایس ایز اور اے ای اوز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب بھر کے   14 ہزار 55 کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش کی گئی۔ ریگولر ہونے والوں میں سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز (ایس ایس ای) اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای او) شامل ہیں۔

اس موقع پر راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ریگولر ہونے والے ٹیچرز کو پبلک سروس کمیشن میں امتحان دینے کی ضرورت نہیں۔ جبکہ مراد راس کا کہنا تھا کہ یہ اساتذہ 10 سال سے کنٹریکٹ پر تھے، ریگولر کرنا چاہیئے۔ راجہ یاسر ہمایوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصلہ کر کے کنٹریکٹ اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

دوسری جانب اساتذہ تنظیم کے نمائندوں نے فیصلے پر وزیراعلی اور ارکان کمیٹی سے اظہار تشکر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں