اعتماد کا ووٹ :پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11کے بجائے 9جنوری کو طلب
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کی بجائے 9 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9جنوری کو طلب کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اعتماد ووٹ لیں گے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا جس کے بعدمعاملہ لاہور ہائیکورٹ میں پہنچا تو وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد عدالت نے گورنر کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کر دیا۔
عدالت نے گورنر کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کر دیا۔ ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی اسمبلی نہ توڑنےکی انڈر ٹیکنگ پرانہیں بحال کیا اور تمام فریقین کو 11 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔