گلوکارہ آئمہ بیگ کے ڈانس پر ٹھمکے وائرل

گلوکارہ آئمہ بیگ کے ڈانس پر ٹھمکے وائرل

 گلوکارہ آئمہ بیگ کا شمار پاکستان کے صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی آواز کانوں میں رس گھولتی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ ہمیشہ اپنے گانوں، پراجیکٹس اور کئی تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں لیکن یہ آئمہ کے لیے کچھ فارغ وقت اور اپنے پیاروں کے ساتھ لطف اندوز ہونے کا وقت تھا جب وہ اپنی بہن کومل بیگ اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ایک خاندانی شادی میں شریک تھیں۔

آئمہ بیگ کی رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مختلف گانوں پر رقص کرتی ہیں اور  شادی کی تقریب سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے خوبصورت رنگ کا شرارا پہنا ہوا ہے اور وہ اپنے ڈانس مووز سے بہن کی شادی کو چار چاند لگا رہی ہیں۔

آئمہ بیگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے کسی نے ان کی خوب تعریف کی تو کسی کو ان کا ڈانس انتہائی فضول نظر آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں