عمران خان کو فارن فنڈنگ سمیت تمام چیزوں کا حساب دیناہوگا:ایازصادق
وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے کہاہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ ، اسرائیل اور بھارتیوں سے پیسے لئے ، پوچھنے پر کہتے تھے پیسے نہیں لئے لیکن سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں۔ ایف آئی اے جو کہا عمران خان نے ہاں کردی، عمران خان اب کیسز بھگتنے کی تیاری کریں ،آپ فارن فنڈنگ سمیت تمام چیزوں کا حساب دیں گے۔
وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نےجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان محسن کش انسان ہیں ، عمران خان نے سب کو دھوکا دیا،کیا اب کوئی اعتبار کرے گا؟اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی تو عمران خان نے برا بھلا کہناشروع کردیا،جن بیساکھیوں پر2018 میں الیکشن لڑا،کیاوہ اب ان پر اعتبار کریں گے؟
عمران خان نے اپنی کرسی استعمال کرکے لوگوں کو حراست میں لیا،ماضی میں ہمارے خلاف جھوٹے سیاسی مقدمے بنائے گئے ، عمران خان نے جب لوگوں پر کیسز بنائے اس وقت ایک بھی وعدہ معاف گواہ نہیں بنا، اب وعدہ معاف گواہوں کی لمبی لائن ہے ۔