پی ٹی آئی کی اپنے ہی ایم پی اے کو نااہل قراردیدیا

پی ٹی آئی کی اپنے ہی ایم پی اے کو نااہل قراردیدیا

تحریک انصاف نے اپنے ہی ایم پی اے کو نااہل قرار دیدیا  ، رحیم یار خان سے ایم پی اے خواجہ مسعود کو نااہل قرار دینے کیلئے اسپیکر کو الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کی سفارش کردی ۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایم پی اے خواجہ مسعود جنہوں نے پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں نااہل ڈکلیئر کر دیا ہے اور پی ٹی آئی نے بھی اس ضمن میں اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے، ہم اس حوالے سے اسپیکر کو کہہ دیا ہے کہ خواجہ مسعود کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیں۔

فوادچودھری نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس کی سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ جو صوبہ سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثر ہے اسے ہی اس اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

فواد چودھری نے مزید کہا ہے کہ اسلام آباد میں الیکشن نہ کروانے کے معاملے پر ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو کام سے روکا جائے، عدالت جائزہ لے اور اپنا فیصلہ لے۔

ان کا کہنا تھا کل ہماری دو ایم پی ایز راشدہ بیگم اور فرحت فاروق میڈیا پر آئیں اور انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ناصر علی شاہ اور شرجیل میمن کے ذریعے سے ہم سے رابطہ کیا گیا اور پیسوں کی آفر کی گئی، یہ کرپٹ پریکٹس میں آتا ہے اور انتہائی سنگین جرم ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے پنجاب میں شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے خلاف پرچہ دائر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں