کراچی کی ہر گلی میں عوام نئے سال کا جشن منائیں،بلاول بھٹو

کراچی کی ہر گلی میں عوام نئے سال کا جشن منائیں،بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ فیصلہ کیا تھا نئے سال کا جشن کراچی والوں کے ساتھ مناؤں گا۔امید کرتاہوں کراچی والے آج رات باہر نکلیں گے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں جمع ہو کر لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔کہا تھا سندھ کا سفر کرتے ہوئے پنجاب اور پھر اسلام آباد پہنچیں گے۔ہم نےکہا تھا اسلام آبادپہنچ کر کٹھ پتلی کو جمہوری ہتھیار کے ذریعے گھربھیجیں گے۔ہم نے آئینی راستہ اختیارکرتےہوئےعدم اعتمادکےذریعے عمران خان کو گھر بھیجا۔ہم نے اس کٹھ پتلی اور نالائق کا صحیح بندوبست کر دیا۔ عمران خان نے جو معاشی بحران پیدا کیا ہم اس کے خلاف نکلے۔ہم نے ان کا مقابلہ کیا اور جیت کر واپس آئے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی مقابلہ ہو گا تو جیت سچ کی ہو گی اور جھوٹ کو شکست ہو گی۔جب بھی مقابلہ ہو گا فتح جمہوریت کی ہو گی۔عمران کی نفرت کی سیاست نے ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں