بلدیاتی انتخابات کاعدالتی حکم ، راناثنااللہ کاسکیورٹی دینے سے صاف انکار
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کاکہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے اتنے کم وقت میں پولنگ سٹیشنز پر سیکورٹی نہیں دے سکتے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے کل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے عدالتی فیصلے کے بعد سکیورٹی کیلئے وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔الیکشن کمیشن حکام نے وفاقی وزیرداخلہ سےالیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی۔رابطے میں اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ سے کل صبح تک پولنگ سٹیشنز سیکورٹی پر بات کی۔
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا الیکشن کمیشن حکام کو کہنا تھا کہ اتنے کم وقت میں پولنگ سٹیشنز پرسکیورٹی نہیں دے سکتے ۔