حکومت کا بلدیاتی انتخابات کاحکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بلدیاتی انتخابات کاحکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

حکومت نے اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کی تیاری شروع کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف آج ہی انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائیگی ،انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کل انتخابات کروانا ممکن نہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اسلام آباد انٹرا کورٹ اپیل تیار کررہے ہیں،ذرائع کے مطابق انٹرا کورٹ اپیل آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی جائے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کرلی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں